سینٹ انتخابات: چیف جسٹس وفاداریاں تبدیل کرنیوالوں کیخلاف سوموٹو ایکشن لیں: سراج الحق

  • بعض سیاسی جماعتوں کے جلسے ہمارے تہذیب کے خلا ف اور ملک میں فحاشی کے پھیلاو کا سبب ہےں
  • آئندہ انتخابات میں غلامان امریکہ اور غلامان مصطفی کے درمیان مقابلہ ہو گا، متحدہ مجلس عمل بھر پور کامےابی حاصل کرے گی
اسلام آباد، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں

اسلام آباد، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں

تیمرگرہ(آن لائن)چیف جسٹس سینیٹ انتخابات میں وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کے خلا ف سو مو ٹو ایکشن لےں ،بعض سیاسی جماعتوں کے جلسے ہمارے تہذیب کے خلا ف اور ملک میں فحاشی کے پھیلاو کا سبب ہے ،ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق نے احےا ءالعلوم بلامبٹ تےمرگرہ میں ختم بخاری شرےف کے موقع پر اےک بڑی تقرےب اور بعدازاں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا، ، تقرےب سے ممتاز عالم دین مولانا ہداےت اللہ، آمیر جماعت اسلامی لوےر دیر مولانا اسد اللہ خان ، جماعت اسلامی کے امور خارجہ کے ڈائرےکٹر عبدالغفارعزیزاور ممبر قومی اسمبلی صا حب زادہ محمد ےعقوب خان ودےگر نے بھی خطاب کےا ،سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ اگر مےاں رضاربانی چےر مین سےنٹ کا امےدار نامزد کر دےا گےا تو جماعت اسلامی انہےں سپورٹ کرے گی مےا ں رضا ربانی واحد امیدوار ہے جس پرتمام سےاسی جماعتوں کا اتفاق ہوسکتا ہے اگر سےنٹ کا متفقہ امےدار سامنے نہ لاےا گےا توسےا سی تلخےاں مزےد بڑھے گی اور ملک میں سےاسی بحران پیدا ہوگا اےم اےم اے کی بحالی کے حوالے سے آج 12مارچ کو طلب کردہ اجلاس میں اہم فیصلے کے جاینگے ،سراج الحق نے کہا کہ علم مومن کا میراث اور ہتھےار ہے اور انبےاءکرام کا میراث ہےں دینی مدارس کے طلبہ اور علماءکرام کے مرتبہ کو سلام پیش کرتا ہوں فارغ التحصیل طلبہ اور طالبات اور ان کے والدین خوش قسمت ہے جنہوں نے قرآن کریم حفظ کرکے علم حا صل کےا انھوں نے کہا کہ علما ءکرام پر اصلا ح معاشرہ کا بھا ری ذمہ داری عاےد ہوتی ہے عالمی سطح پر اےوانوں اور تعلیمی اداروں میں تہذےبوں کا جنگ جاری ہے انھوں نے کہا کہ حاجی صاحب ترنگزئی نے اسلامےہ کالج پشاورمیں مدرسہ کا بنےاد رکھااور علم کی روشنی کا بنےاد رکھ کرنوجوان نسل کو انگریزوں کے خلاف جہادپر امادہ کرلےا انھوںنے کہا کہ انگرےزوں نے اےسٹ انڈےا کمپنی کے زرےعے ہندوستان مین دینی مدارس کو بدنام کرنے اور ان کے خلاف پروپگندہ کا سلسلہ شروع کےا تھا انھوںنے کہا کہ ہم سینہ پر گولی کھاےنگے لےکن عالم کفر کی غلامی قبول نہےں کرےں گے انھوںنے کہا کہ سنےٹ کے انتخابات میں ارکین پارلیمان بھیڑ بکرےوں کی طرح بک گئے جبکہ جماعت اسلامی کے ارکان اسمبلی نے کروڑوں روپے کی پیش کش ٹھکرادی جس پر جماعت اسلامی کے ارکان اسمبلی کو خرج تحسین پیش کرتے ہےں انھوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کےا کہ وہ سےنٹ ممبران اور سےاسی جما عتوں کے قاےدین سے حلف لےں کہ انھوںنے سےنٹ الےکشن میں ووٹوں کی خرےد وفروخت نہےں کی ہے انھوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں غلامان امریکہ اور غلامان مصطفی کے درمیان مقابلہ ہو گا اور متحدہ مجلس عمل بھر پور کامےابی حاصل کرکے گی

Scroll To Top