دنیا کے ایک ارب لوگ چینی میسجنگ ایپWechat سے مستفید ہو رہے ہیں۔

(خصوصی رپورٹ)

WeChat جو ایک مشہورو معروف فوری میسجنگ ایپ ہے اور یہ میسجنگ ایپ چین کی انٹرنیٹ کی بڑی کمپنی ٹی سینٹ کی تخلیق ہے، رواں ماہ چین میں جاری سپرنگ فیسٹول کے حوالے سے پہلی مارتبہ ایک ارب ایکٹو صارفین کے بینچ مارک کو عبور کیا، اس حوالے سے ٹیسنٹ کمپنی کے چین ایگزیکٹو آفیسر پونی ما ہواٹینگ نے کہا کہ رواں ماہ مارچ 2018میں چین میں سپرنگ فیسٹول کے موقع پر چین اور دیگر دنیا سے Wechatکے ایکٹو سارفین کی تعداد ایک ارب تک جا پہنچی ہے اور اس مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس موبائل ایپ کو دنیا کے دیگر ممالک تک پھیلانے کا بھی عندیہ دیدیا گیا ہے۔ اور اس حوالے سے دنیا کے دیگر ممالک میں اس موبائل ایپ کے لیے لائنسزنگ کے عمل کو پورا کیا ج ارہا ہے۔ اس حوالے سے ملیشیاءسب سے پہلے Wechat کو تھرڈ پارٹی لائسنس کی منظوری دے چکا ہے، واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں میں Wechat کے صارفین کی تعداد میں سالانہ پندرہ فیصد اضافہ ہوا ہے اور چین بھر میں 902ملین صارفین روزانہ کی بنیاد پر اڑتیس بلین موبائل میسجز فارورڈ کرتے ہیں۔ اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ جس طرح سے Wechat کو فروغ حاصل ہو رہا ہے اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ چینی ڈیجیٹل مارکیٹ کس قدر تیزی سے فروغ پا رہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق چین کی ڈیجیٹل معیشت کا حجم 3.56ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے جو دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے اور قومی جی ڈی پی کے کل حجم کا یہ تقریبا تیس فیصد ہے اس ضمن میں ایک حالیہ جاری رپورٹ کے مطابق بیدو انٹر نیٹ پر روزانہ کی بنیاد پر پانچ ارب کلک کیئے جاتے ہیں جو چین کا سرِ فہرست سرچ انجن ہے اور 175ملین چائینہ موبائل پےمنٹ کے لیے صارفین استعمال کرتے ہیں۔ اس حوالے سے ڈیجیٹل میعشت تیزی سے چین میں فروغ حاصل کر رہی ہے اور گزشتہ سال 2017میں ڈیجیٹل معیشت چین میں سب سے ریلائی ایبل سورس ثابت ہوئی ہے۔ اور اس ماحول جکو دیکھتے ہوئے دنیا کی دیگر ٹیکنالوجی فرمز اس طرف انی توجہ مرکوز کر رہی ہیں۔ اس طرح سے موجودہ ٹیکنالوجی کے عہد میں چینی کمپنیز اپنے سٹرکچرز کو تیزی سے تبدیل کر رہی ہیں۔ اور اپنے عالمی پارٹنرز کے ساتھ مشترکہ مفادات کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکنالوجی جدت پسندی کو تیزی سے فروغ دے رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چین میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مشترکہ معیشت کے حوالے سے مشرکہ عوامل جن میں مشترکہ بائیکس، موبائل پیمنٹس اور آن لائن ایجوکیشن وہ بنیادی عوامل ہیں جنہوں نے لوگوں کی زندگیوں میں بہت تیزی سے مثبت تبدیلیوں کو یقینی بنایا ہے۔ اور لوگوں کی سہولت اور آسانی کے حوالے سے یہ کمپنیز ایک بڑے سیکٹر میں تبدیل ہوتی جا رہی ہیں۔۔

Scroll To Top