علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی پر اپوزیشن برہم

  • پاک امریکاتعلقات اتارچڑھاو¿ کا شکار رہتے ہیں،وہاں تجربہ کار سفیر ہونا چاہیے،حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے،شفقت محمود
  • اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے دیگر اراکین نے بھی علی جہانگیر صدیقی کی بطور سفیر تقرری پر سوالات اٹھا دیئے

شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(الاخبار نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بزنس پارٹنر علی جہانگیر صدیقی کی امریکا میں بطور سفیر تعیناتی کا معاملہ قومی اسمبلی میں پہنچ گیا۔اپوزیشن ارکان نے ایک فیصلے پرکھل کرتنقید کی۔حکومتی ارکان دفاع میں پیش پیش رہے۔بزنس پارٹنر کو سفیر کیوں لگایا؟ وزیراعظم پر تنقید بڑھنے لگی۔ معاملہ قومی اسمبلی میں بھی پہنچ گیا۔۔ شفقت محمود کی جانب سے اعتراضات کی بوچھاڑکردی گئی۔ انھوں نے کہاکہ پاک امریکاتعلقات اتارچڑھاو¿ کا شکار رہتے ہیں۔وہاں تجربہ کار سفیر ہونا چاہیے،حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے۔اپوزیشن کے دیگر ارکان نے بھی وزیراعظم کے فیصلے کوآڑے ہاتھوں لیا۔اپوزیشن ارکان تو علی جہانگیر صدیقی کے تقرر پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ جبکہ حکومتی ارکان کا کہنا ہے کہ وہ قابل آدمی ہیں نوازشات والی کوئی بات نہیں۔

Scroll To Top