چیئر مین سینیٹ انتخابات: پاکستان تحریک انصاف کی13نشستیں وزیراعلیٰ بلوچستان کے سپرد کر دیں: عمران خان

  • چیئرمین سینٹ بلوچستان سے ہونا چاہیے، کوشش ہے کہ یہ عہدہ ن لیگ کے پاس نہ جائے کیوں کہ یہ لوگ نوازشریف کو کھلم کھلا کرپشن کی اجازت کا قانون بنانے کی کوشش کریں گے
  • جمہوریت کی آڑ میں ن لیگی ٹولہ نواز شریف کو بچانے کی کوشش میں کبھی فوج پر حملے کررہا ہے اور کبھی سپریم کورٹ پر، ہم فوج اورعدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس
اسلام آباد، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں

اسلام آباد، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں

اسلام آباد( الاخبار نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی سینیٹ کی 13 نشستیں وزیر اعلیٰ بلوچستان کو دینے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ سینیٹ کا چیئرمین بلوچستان سے ہونا چاہیے۔اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کا چیئرمین بلوچستان سے ہونا چاہیے، اس حوالے سے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنی سینیٹ کی 13 سیٹیں وزیراعلیٰ بلوچستان کے حوالے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ سینیٹ کا چیئرمین (ن) لیگ سے نہ ہو کیوں کہ (ن) لیگ والے جمہوریت کے نام پر لوٹنے والے لوگ ہیں یہ نوازشریف کوکرپشن کرنے کی اجازت دینے کا قانون بنانے کی کوشش کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ جب سے پاناما کیس سامنے آیا ہے (ن) لیگ والے نواز شریف کی چوری بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ ہر اس ادارے پر حملہ کر رہے ہیں جو ان کا غلام نہیں، یہ کبھی فوج پر حملہ کرتے ہیں تو کبھی سپریم کورٹ پر، یہ جمہوری رویہ نہیں ہے ۔عمران خان نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ چلنا مشکل ہے، سینیٹ الیکشن میں ارکان کو 4، 4 کروڑ کی آفر کی گئی۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے عام انتخابات 2018ئ کو ملکی تاریخ کا فیصلہ کن الیکشن قرار دے دیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہماری حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے سینیٹرز کی نشستیں ہمیں دیں، ا?صف زرداری کو بھی بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ منتخب کرنے سے متعلق قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

Scroll To Top