کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو شکست دیدی

bکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ریلی روسوو 27 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ فوٹو؛ سوشل میڈیا

 دبئی: پاکستان سپرلیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 4 وکٹ سے شکست دے دی۔ 

دبئی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے میچ میں ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے باوجود ملتان سلطانز اچھا ٹوٹل کرنے میں کامیاب رہی اور کپتان شعیب ملک کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 152 رنز بنائے جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری ہے۔

کوئٹہ کی جانب سے اسد شفیق اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کو 48 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا لیکن دونوں کھلاڑی بالترتیب 20 اور 26 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد عمر گل کا شکار بنے۔

کیون پیٹرسن 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، انہیں شعیب ملک نے آؤٹ کیا۔ جب کہ ریلی روسوو اور رمیز راجہ جونیر نے چوتھی وکٹ کے لیے 28 رنز کی شراکت قائم کی لیکن دونوں بالترتیب 27 اور 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

جنید خان کی جگہ آج کا میچ کھیلنے والے عمر اکمل بھرپور فارم میں دکھائی دیے اور انہوں نے میچ میں 5 وکٹیں حاصل کیں

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے احمد شہزاد اور کماراسنگاکارا نے اننگز کا آغاز کیا۔ محمد نواز نے پہلی ہی گیند پر سنگاکارا کو پویلین واپس بھیج دیا۔

دوسرے ہی اوور میں انور علی نے احمد شہزاد کو پانچویں گیند پر ایک رنز پر آؤٹ کرکے مخالف ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کیا لیکن اس کے بعد پچھلے میچ میں دھواں دار اننگز کھیلنے والے صہیب مقصود اور سہیل تنویر نے 38 رنز کی شراکت قائم کی۔

سہیل تنویر 19 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد شین واٹسن کا شکار بنے لیکن صہیب مقصود نے اپنی اننگز کو جاری رکھا اور کپتان شعیب ملک کے ساتھ ملکر 40 رنز کی شراکت قائم کی اس دوران صہیب بین لافلین کی گیند پر آؤٹ ہوئے، وہ 27 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

شعیب ملک اور روس وائیٹلی نے اننگز کو مزید آگے بڑھایا لیکن 119 رنز کے مجموعی اسکور پر وائیٹلی 16 رنز بناکر راحت علی کا شکار بنے لیکن ملک نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری لمحات تک وکٹ پر موجود رہے اور ٹیم کو بڑا اسکور دینے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے 43 گیندوں پر 65 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

گزشتہ رات ہائی  اسکورنگ میچ میں  ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 19 رنز سے شکست دی تھی، صہیب مقصود کے 85 رنز ناٹ آؤٹ کی بدولت ملتان نے 183 بنائے جس کے جواب میں پشاور زلمی 164 رنز ہی بنا سکی۔

Scroll To Top