کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان بارش کے باعث میچ منسوخ

gمیچ کی منسوخی کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔ فوٹو : سوشل میڈیا

شارجہ: کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا گیا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیے گئے ہیں۔ 

متحدہ عرب امارات میں پاکستان سپر لیگ تھری کے میچز جاری ہیں تاہم ایونٹ کا گیارواں میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جانا تھا جس میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس کے فوری بعد ہی بارش شروع ہوگئی جس کے بعد میچ شروع نہ ہوسکا۔ میچ کی منسوخی پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

کراچی کنگز نے اب تک ایونٹ میں 3 میچز کھیلے ہیں اور ناقابل شکست رہی ہے جب کہ ملتان سلطانز نے 3 میچز کھیلے جس میں سے ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ 2 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Scroll To Top