نوجوان نسل ہمارا اثاثہ ،کامیابیوں پر فخر ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ

  • آرمی پبلک سکولز اینڈ کالج سسٹم کے پوزیشن ہولڈرز طلباءکی تقریب سے خطاب
راولپنڈی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان ملاقات کر رہے ہیں

راولپنڈی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان ملاقات کر رہے ہیں

راولپنڈی (این این آئی) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہماری نوجوان نسل ہمارا اثاثہ ہے، ان کی کامیابیوں پر فخر ہے، ملک میں تعلیم کی بہتری کیلئے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی پبلک سکولز اینڈ کالج سسٹم کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباءمیں اکیڈیمک ایکسیلینس ایوارڈ تقسیم کئے۔ آرمی چیف نے کامیاب طلباءان کے والدین اور اساتذہ کو شاندار نتائج پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل ہمارا اثاثہ ہے اور ان کی کامیابیوں پر ہمیں فخر ہے۔ تعلیم کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہم ملک میں تعلیم کی بہتری کیلئے بھرپور تعاون کرینگے اس موقع پر طلبائ، والدین ، اساتذہ اور آرمی پبلک سکولز اینڈ کالج سسٹم سیکرٹریٹ کے سٹاف کی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی۔

Scroll To Top