شہباز شریف کے فرنٹ مین کی گرفتاری پر بیورو کریسی کا احتجاج شرمناک ہے، عمران خان

  • شہباز شریف کی سرکردگی میں کرپٹ ٹولہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے ، اگر کرپشن یا لوٹ مار میں معاونت نہیں کی تو پھر کس بات کا ڈرہے ؟
  • حکومت کو ڈر ہے کہ احد چیمہ خود کو بچانے کیلئے اس کے خلاف زبان کھول کر تمام راز افشاءنہ کر دے ،چیئرمین پی ٹی آئی
اسلام آباد، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان میڈیا اسٹریٹجی بارے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

اسلام آباد، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان میڈیا اسٹریٹجی بارے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ گاڈ فادر شہباز شریف کی سرکردگی میں کرپٹ ٹولہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آشیانہ ہاو¿سنگ اسکینڈل میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف پنجاب کی بیوروکریسی کے احتجاج پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے فرنٹ مین احد چیمہ کی گرفتاری پر بیوروکریسی کا احتجاج شرمناک ہے۔ گاڈ فادر شہباز شریف کی سرکردگی میں کرپٹ ٹولہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔ اگر اس ٹولے کے ہاتھ صاف ہیں تو احتساب سے کیوں گھبراتے ہیں۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں ایک سیاسی رہنما کی حیثیت سے قانون کی حکمرانی اور احتساب پر مکمل ایمان رکھتے ہوئے سپریم کورٹ گیا، جہاں میں نے اپنی صفائی میں 50 سے زائد دستاویز پیش کیں۔ افسروں کے اس ٹولے نے اگر کرپشن یا لوٹ مار میں معاونت نہیں کی تو پھر انہیں کس بات کا خوف ہے۔

Scroll To Top