آشیانہ ہاﺅسنٹ اسکیم سکینڈل: شہباز شریف کے دست راست احد چیمہ گرفتار

  • قومی احتساب بیورو نے آمدن سے زائد اثاثوں کی تفصیلات پیش کرنے کیلئے16فروری کو طلب کیا تھالیکن پیش نہ ہوئے ،ریمانڈ کیلئے آج احتساب عدالت پیش کیا جائیگا
  • نیب نے احد چیمہ کو گرفتار کرکے غیر مناسب کام کیا ہے، ترجمان پنجاب حکومت، الزام مسترد کرتے ہیں ، احد چیمہ کی گرفتاری کیلئے کافی مواد موجود تھا ، ترجمان نیب
لاہور، آشیانہ ہاﺅسنگ اسکیم کے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ گرفتاری کے بعد نیب حوالات میں

لاہور، آشیانہ ہاﺅسنگ اسکیم کے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ گرفتاری کے بعد نیب حوالات میں

لاہور( این این آئی+الاخبار نیوز)قومی احتساب بیورو (لاہور) نے شہباز شریف کے دست راست سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو گلبرگ میں واقعہ پنجاب پاور کمپنی کے دفتر سے گرفتار کر لیا گیا ، احد چیمہ کو آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات میں 16فروری کو طلبی کے نوٹس کے باوجود پیش نہ ہونے پر گرفتار کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات جاری ہیںاور اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور خود سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ بھی پیش ہو چکے ہیں ۔ نیب لاہور کی جانب سے 16فروری کو احد چیمہ کو طلبی کےلئے نوٹس جاری کیا گیا تھا تاہم وہ اس پر پیش نہ ہوئے ۔ گزشتہ روز نیب کے اعلیٰ افسران کی سربراہی میں 16رکنی ٹیم ایم ایم عالم روڈ گلبرگ پنجاب پاور کمپنی کے دفتر پہنچی جہاں سے انہیں گرفتار کر کے نیب لاہور کے دفتر منتقل کر دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ احد چیمہ کو آمدن اور اثاثوں کی تفصیلات پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی تھی لیکن انہوں نے اس کی تفصیلات بھی پیش نہیں کی تھیں ۔ نیب ترجمان نے احد چیمہ کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔نیب کی جانب سے ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے احد چیمہ کو آج ( جمعرات ) کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی ایل ڈی اے سے باضابطہ طور پر تفتیش کے بعد بڑے نام سامنے کا امکان ہے دریں اثناءترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان نے نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نے احد چیمہ کو گرفتار کر کے غیرمناسب کام کیا۔ملک احمد خان نے کہا کہ بہت سی مثالیں موجود ہیں کہ سمن کے بعد پیش نہ ہونے والے افسران کو گرفتار نہیں کیا گیا، نیب کا نامناسب رویہ کسی صورت برداشت نہیں ہے۔تاہم ترجمان نیب نے احد چیمہ کی گرفتاری سے متعلق پنجاب حکومت کے الزامات مسترد کر دیے ہیں۔جاری بیان کے مطابق احد چیمہ کو آشیانہ ہاو¿سنگ اسکیم کی اراضی غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کے الزام میں طلب کیا گیا تھا اور انہیں متنبہ کیا گیا تھا کہ اگر وہ پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف نیب آرڈینینس تحت کارروائی کی جائے گی۔

Scroll To Top