جنوبی افریقا میں پولیس اسٹیشن پر حملہ، 5 افسران اور ایک فوجی ہلاک

vجنوبی افریقا کے مشرقی صوبے کیپ میں مسلح افراد کے پولیس اسٹیشن پر حملے کے نتیجے میں 5 افسران اور ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔

جنوبی افریقا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے اوٹاما کے نزدیک پولیس اسٹیشن پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افسران موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق حملہ آوروروں نے فرار ہوتے ہوئے آف ڈیوٹی فوجی کو بھی ہلاک کیا اور دو پولیس افسران کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے جن کی لاشیں کچھ دور سے برآمد ہوئیں۔

پولیس کو تاحال حملے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم اس بات کا شبہ ہے کہ حملہ آوروں نے پولیس اسٹیشن پر دھاوا بولنے سے کچھ دیر قبل ایک اے ٹی ایم چرائی تھی۔

حملہ آور پولیس اسٹیشن سے 10 بندوقیں اور پولیس وین بھی ساتھ لے گئے۔

جنوبی افریقا کی پولیس سروس کے نیشنل کمشنر نے حملے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاتلوں کو گرفتار کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Scroll To Top