ملکہ برطانیہ نے پہلی بار لندن فیشن ویک میں شرکت کرکے سب کوحیران کردیا

b

تقریب میں ملکہ برطانیہ ووگ کی چیف ایڈیٹر ڈیم اینا ونٹور کے ساتھ بیٹھیں—۔فوٹو/بشکریہ بی بی سی

لندن فیشن ویک کے آخری روز ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے پہلی مرتبہ فیشن شو میں شرکت کی اور سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

اس موقع پر ملکہ برطانیہ نے ہلکے رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا، تقریب میں وہ ووگ کی چیف ایڈیٹر ڈیم اینا ونٹور کے ساتھ بیٹھیں۔

شو کے دوران انہوں نے برطانوی ڈیزائنر رچرڈ کوئن کی کلیکشن دیکھی، جس کے بعد ڈیزائنر کو ملکہ برطانیہ نے ایوارڈ دیا۔

بی بی سی کے مطابق ڈیزائنر رچرڈ کوئن کو یہ ایوارڈ ملبوسات میں بولڈ پرنٹ پر مہارت دکھانے پر نوازا گیا۔

View image on TwitterView image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter

Her Majesty views Richard Quinn’s runway show alongside Dame Anna Wintour.
Richard is the first recipient of The Queen Elizabeth II Award for British Design. @LondonFashionWk

فیشن شو کے موقع پر لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئیں۔

Scroll To Top