شاہد آفریدی کی عمران خان کو شادی پر مبارکباد

qاللہ آپ دونوں پر اپنا کرم کرے اور آپ کو خوشیاں عطا فرمائے، شاہد آفریدی فوٹو:فائل

 لاہور: سابق قومی آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو شادی پر مبارکباد دی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ ”آپ کو شادی کی مبارکباد، آپ کے لئے اور بھابھی کیلیے نیک خواہشات، اللہ آپ دونوں پر اپنا کرم کرے اور آپ کو خوشیاں عطا فرمائے۔ “

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ روز بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کی، اس سے قبل انہوں نے ریحام خان سے شادی کی جو زیادہ دیر نہیں چل سکی جبکہ انہوں نے پہلی شادی جمائما خان سے کی تھی جس سے ان کے دو بیٹے قاسم خان اور سلیمان خان ہیں۔

Scroll To Top