کوئٹہ دہشتگردی: ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ ، 4 جوان شہید

  • شہداءکی نماز جنازہ اےف سی ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ میں ادا کر دی گئی
کوئٹہ، سریاب روڈ پر ایف سی اہلکاروں پر نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے بعد رینجرز اہلکار جائے وقوعہ کو گھیرے میں لئے ہوئے ہیں

کوئٹہ، سریاب روڈ پر ایف سی اہلکاروں پر نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے بعد رینجرز اہلکار جائے وقوعہ کو گھیرے میں لئے ہوئے ہیں

کوئٹہ (این این آئی) صوبائی درالحکومت کوئٹہ میں نا معلوم مسلح افراد کی گشت پر ما مور ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ سے چار اہلکار شہید،تفصےلات کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دکانی با با کی زیارت کے قریب لا نگو آباد کے علاقے میں رےلوے ٹریک کی سیکورٹی پر ما مور چار ایف سی اہلکار دو موٹر سائیکلوں پر گشت کر رہے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے نا معلوم مسلح حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتےجے میں لائس نائےک اسلم،لائس نائےک شبیر ،نائےک محمد سعید اور سپا ہی امجد مو قع پر شہید ہوگئے ،واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی حکام موقع پر پہنچ گئے جائے وقوع کا معا ئنہ کیا اورشواہد اکھٹے کر نے کے بعد لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ،دریں اثناءشہید اہلکاروں کی نماز جنازہ اےف سی ہیڈ کوارٹر کوئٹہ میں ادا کر دی گئی جس میں وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ، کمانڈر سدرن کمانڈ لےفٹےننٹ جنرل عاصم سلیم با جوہ ،آئی جی ایف سی بلوچستان مےجر جنرل ندیم انجم ،صوبائی وزراءمیر سرفراز بگٹی،میر عاصم کر د گیلو،غلام دستگےر بادےنی ، رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر حامد اچکزئی ،آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری ،سیکٹر کمانڈر ایف سی برگےڈےئر تصور ،وزرات داخلہ کے اعلی حکام ،کمشنر کوئٹہ امجد علی خان،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ فرخ عتےق سمیت دےگر اعلی سول و عسکری حکا م نے شرکت کی ،نماز جنازہ کے بعد شہید اہلکاروں کی میتوں کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں کی جانب روانہ کردیاگیا ۔

Scroll To Top