آرمی چیف سے ترکی اور ایران کے سفراءکی ملاقاتیں

  • باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت
راولپنڈی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست ملاقات کر رہے ہیں

راولپنڈی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست ملاقات کر رہے ہیں

اسلام آباد ( آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی اور ایران کے سفیروں نے پیر کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک سفیر اصحان مصطفی اور ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے راولپنڈی جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ترک سفیر سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں برادر ملک ترکی کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترک سفیر نے خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ آرمی چیف اور ایرانی سفیر کے درمیان بھی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی سفیر سے ملاقات میں پاک ایران بارڈر مینجمنٹ پر بھی بات کی گئی۔

Scroll To Top