صاف پانی از خود نوٹس کیس: وعدہ ہے الیکشن صاف اور شفاف ہوں گے، چیف جسٹس پاکستان

  • جمہوریت اور ملکی بقا کےلئے عدلیہ کی آزادی ضروری ہے، شہباز شریف ،خواہش ہے یہی سوچ آپ کی پارٹی میں بھی نظر آئے ، چیف جسٹس ثاقب نثار کا وزیراعلیٰ پنجاب سے مکالمہ
لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیشی کے بعد واپس جانے کیلئے گاڑی میں سوار ہو رہے ہیں

لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیشی کے بعد واپس جانے کیلئے گاڑی میں سوار ہو رہے ہیں

اسلام آباد(الاخبار نیوز) صاف پانی اور سڑکوں پر رکاوٹوں کے ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یقین دلاتا ہوں کہ اب ملک میں فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں گے اور یہ بات بار بار دہرا رہا ہوں کہ جو اقتدار میں آئے وہ آپ کو وزیراعظم بنانے کا سوچے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپ کیوں میری نوکری کے پیچھے پڑ گئے، چیف جسٹس نے جواب دیا کہ آپ کے اپنے ہی آپ کے پیچھے پڑے ہیں۔سماعت کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جمہوریت اور ملکی بقا کے لئے عدلیہ کی آزادی ضروری ہے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ خواہش ہے یہی سوچ آپ کی پارٹی میں بھی نظر آتی۔

Scroll To Top