امیتابھ بچن طبیعت خرابی کے باعث اسپتال میں داخل

dامیتابھ بچن کو کمر اور گردن میں درد کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا،ڈاکٹرز۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کو اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال میں داخل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق بالی ووڈ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی اچانک طبیعت خراب ہوئی جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن کو کمر اور گردن میں درد کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جب کہ امیتابھ بچن کے اسپتال میں مختلف ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔

Scroll To Top