سینیٹ انتخابات: اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں سے144 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

  • پنجاب سے 34 ،اسلام آباد سے ایک، خیبرپختونخوا سے 34، بلوچستان سے 28 سندھ سے47 امیدواروں کی جانب سے کاغذات جمع کرائے
  • پنجاب سے سات عمومی نشستوں پر 21، خواتین کی دو نشستوں پر 5، ٹیکنو کریٹ کی دو نشستوں پر 5 اور اقلیتوں کی ایک نشست پر 3 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے

الیکشن کمیشن

اسلام آباد (این این آئی) پنجاب سے سینیٹ انتخابات کیلئے 34 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، اسلام آباد سے ایک، خیبرپختونخوا سے 34، بلوچستان سے 28 جبکہ سندھ سے سب سے زیادہ 47 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجاب سے سات عمومی نشستوں پر 21، خواتین کی دو نشستوں پر 5، ٹیکنو کریٹ کی دو نشستوں پر 5 اور اقلیتوں کی ایک نشست پر 3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ اسلام آباد سے ٹیکنو کریٹ کی ایک نشست پر ایک امیدوار کی جانب سے کاغذات جمع کرائے گئے۔ سندھ سے عمومی سات نشستوں کیلئے 23، ٹیکنو کریٹ کی دو نشستوں کیلئے 11، خواتین کی دو نشستوں کیلئے 9 جبکہ اقلیتوں کی ایک نشست کیلئے چار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں سات عمومی نشستوں پر 20، خواتین کی دو نشستوں پر 8 اور ٹیکنو کریٹ کی دو نشستوں پر 6 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ بلوچستان سے سات عمومی نشستوں پر 15، ٹیکنو کریٹ کی دو نشستوں پر سات اور خواتین کی دو نشستوں پر 6 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔ فاٹا کی چار نشستوں پر ابھی تک کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے خالی ہونے والی دو نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی (آج) جمعہ کو آخری تاریخ ہے۔

Scroll To Top