بھارتی جبر کشمیریوں کے جذبہ آزای کو سرد نہیں کر سکتا،آرمی چیف

  • مشکلات کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہو گی،کشمیری بین الاقوامی برادری کی جانب سے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے تحت رائے شماری کے حق کے منتظر ہیں
  • گزشتہ سال سے اب تک بھارت ایک ہزار آٹھ سو اکاسی مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے، لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنانا بھارت کا معمول بن چکا ہے

army-chief
راولپنڈی ( آ ن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قابض بھارتی فوج کا جبر و استبداد کشمیریوں کی جدوجہد کو نہیں دبا سکتا۔ کشمیری بین الاقوامی برادری کی جانب سے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے تحت رائے شماری کے حق کے منتظر ہیں۔ یوم کشمیر کے حوالے سے پیر کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹویٹ کیا۔ جس کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد کامیاب ہو گی۔ آرمی چیف نے کہا کہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں حق رائے دہی کے حصول کیلئے عالمی برادری کے جاگنے کا انتظار کررہے ہیں۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ بھارت نے سال دو ہزار چودہ میںتین سو پندرہ اور سال دو ہزار پندرہ میں دو سو اڑتالیس بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ سال دو ہزار سولہ میں بھارت نے تین سو بیاسی مرتبہ اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا۔ گذشتہ سال سے اب تک بھارت کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ سال دو ہزار سترہ سے اب تک بھارت ایک ہزار آٹح سو اکاسی بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔ لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنانا بھارت کا معمول بن گیا ہے۔

Scroll To Top