ملتان سلطان کا آفیشل نغمہ جاری

eلیگ میں ملتان سلطان کے آنے سے مقابلہ سخت ہوگا، ڈائریکٹر آپریشنز وسیم اکرم ۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے ملتان سلطان کا آفیشل سونگ جاری کر دیا گیا۔

ملتان سلطان کا آفیشل سونگ جاری کر دیا گیا جب کہ گانے کے الفاظ ہیں ’’اب باری ہے ملتان کی، ہر بازی سلطان کی ہے‘‘ تاہم اس موقع پر ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک نمائشی میچ  بھی کھیلا گیا۔

دوسری جانب ڈائریکٹر آپریشنز وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ لیگ میں ملتان سلطان کے آنے سے مقابلہ سخت ہوگا، جتنے اچھے  مقابلے ہوں گے، اتنے ہی اچھے پلیئرز سامنے آئیں گے، ایک  ٹیم میں وقار یونس ہیں اور دوسری ٹیم  میں میں خود موجود ہوں، اس کا فائدہ مجموعی طور پر  کھلاڑیوں کو ہی ہوگا۔

Scroll To Top