امریکا امن مخالف سمت بھاگنے کی کوشش نہ کرے، چین

zچین نے ہمیشہ جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، ترجمان فوٹو:فائل

بیجنگ: چینی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ امریکا سرد جنگ کی ذہنیت سے باہر آئے اور امن مخالف سمت کی جانب بھاگنے کی کوشش نہ کرے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی جوہری پالیسی پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے چین کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزارتِ دفاع نے اپنی رپورٹ میں چین کی ترقی اور اس کی جوہری قوت کے خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جو سراسر الزام اور غلط ہے۔ چین نے ہمیشہ جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور اپنی قومی سلامتی کی ضرورت کے حساب سے اپنی صلاحیت کو کم سے کم حد تک محدود رکھا، چین امریکی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کی جانے والی نیوکلیئرنظرثانی پالیسی کی سختی کے ساتھ مخالفت کرتا ہے۔

ینی وزارتِ دفاع کے ترجمان رین گوکیانگ کا کہنا تھا کہ دنیا میں طاقتور اور وسیع جوہری اسلحہ خانہ رکھنے والا امریکا سرد جنگ کی ذہنیت سے باہر آئے اور امن کی راہ پر گامزن دنیا کے ساتھ چلے اور اس کی مخالف سمت میں بھاگنے کی کوشش نہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ  اپنی سرد جنگ کی ذہنیت کو پاک کرکے اسلحے کی کمی میں بنیادی ذمہ داری پوری کرے اور چین کی عسکری ضروریات و حالات کو سمجھتے ہوئے ہمارے قومی دفاع اور فوجی ترقی کو غیرجانبداری کی نظر سے دیکھے۔

Scroll To Top