نواز زشریف اور مریم نواز آج احتساب عدالت میں پیش ہونگے

نواز شریف مریم نواز کی حاضری استثنیٰ پر نیب سے جواب طلبی

لاہور ( این این آئی) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے لئے لاہور سے اسلام آباد چلے گئے ۔گزشتہ روز نواز شریف اپنی رہائشگاہ جاتی امراءسے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئے اور انکی صاحبزادی مریم نواز بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ نواز شریف اور مریم نواز آج ( منگل ) احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ۔جبکہ نوازشریف کی پنجاب ہاﺅس میں لیگی رہنماﺅں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں ۔

Scroll To Top