ٹائیگر کی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2‘ کا پوسٹر جاری

aفلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر ٹو‘ 23 نومبر 2018 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر نے اپنی نئی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر2 ‘ کا پوسٹر جاری کردیا جس میں ٹائیگر شروف مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔ 

معروف فلمساز و ہدایت کار کرن جوہر بالی ووڈ انڈسٹری میں نوجوان اداکاروں کو متعارف کروانے میں سب سے آگے ہیں اور وہ ہمیشہ نئے چہرے کے ساتھ انڈسٹری میں دھماکے دار انٹری کرتے ہیں،  2012 میں بھی انہوں نے فلم ’ اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے ذریعے انڈسٹری کو ، ورن دھون، عالیہ بھٹ، سدارتھ ملہوترا کی صورت میں تین سپر اسٹار دیئے اور اب ایک بار پھر کرن جوہر نے بالی ووڈ کو نئے چہرے دینے کے لئے فلم ’ اسٹوڈنٹ آف دی ایئر ‘ کے سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔

معروف ہدایتکار کرن جوہر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2‘ کا پوسٹر جاری کردیا جس میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ فلم 23 نومبر 2018 کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی جب کہ فلم کے لئے اگلے مہینے مزید دو نئے چہروں کا اعلان کیا جائے گا جو ٹائیگر کے مدمقابل کردار ادا کریں گی۔

واضح رہے کہ فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئرٹو ‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ٹائیگر شروف کے مد مقابل دو ہیروئنز کے لئے دشا پٹانی، چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے، سیف علی خان کی بیٹی سارہ خان اور سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کے نام زیر غور ہیں۔

Scroll To Top