حکومت کا طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

  • وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ‘ وفاقی وزرا¿سمیت اہم رہنماﺅں نے شرکت کی
  • ملکی سیاسی صورتحال اور طاہر القادری کے خلاف مقدمات زیر بحث‘ طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے‘ فیصلہ

طاہرالقادری

اسلام آباد (یو این پی) حکومت پاکستان نے پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ علامہ طاہر القادری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔یواین پی کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف اور مفتاح اسماعیل سمیت اہم رہنماﺅں نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ طاہر القادری کے خلاف درج مقدمات بھی زیر بحث آئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے۔

Scroll To Top