کرینہ کی فلم ’ویر دی ویڈنگ‘ تاخیر کا شکار

eفلم ’ویر دی ویڈنگ‘ یکم جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی آنے والی فلم ’ویر دی ویڈنگ‘ کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی۔

بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور کا شمار اُن اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو اپنی حقیقی اداکاری کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی اداکاری کی بدولت ہی ہدایت کاروں کی پہلی ترجیح بھی تھیں۔ چھوٹے نواب سیف علی خان سے شادی کے بعد  کرینہ کی انڈسٹری میں واپسی ہورہی ہے لیکن ان کی پہلی ہی فلم ’ویر دی ویڈنگ ‘ریلیز سے قبل تاخیر کا شکار ہو گئی۔

1 June is one big day!!!! Veere di wedding arrives on my lakkshya ‘s bday!!!! Ab shaadi aur bday pe aap sab ko nimantran hai

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار جتندرا کپور کی بیٹی اور فلم ’ویر دی ویڈنگ‘ کی پروڈیوسر ایکتا کپور نے فلم کی ریلیز سے متعلق ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’یکم جون ایک بڑا دن ہے کیوں کہ فلم ’ویر دی ویڈنگ‘  میری سالگرہ پر آرہی ہے اور اب شادی اور سالگرہ دونوں پر آپ کو خوش آمدید‘۔ اپنے بیان میں ایکتا کپور نے فلم کی ریلیز میں تاخیر کی کوئی وجہ بیان نہیں کی۔

واضح رہے کہ فلم ’ویر دی ویڈنگ‘ میں کرینہ کپور کے ساتھ  ساتھ سونم کپور، سوارا بھاسکر اور شکا تلسانیہ بھی مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے جب کہ اس سے قبل فلم کو 18 مئی کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اب فلم یکم جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Scroll To Top