2نومبر کو اندھیری رات ختم ہو جائے گی، عمران خان

  • ن لیگ کی ڈیویلپمنٹ نواز شریف کے ذاتی اکاو¿نٹ میں ہورہی ہے، چیئر مین پی ٹی آئی
ملتان،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ڈسٹرکٹ بار کے وکلاءسے خطاب کررہے ہیں

ملتان،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ڈسٹرکٹ بار کے وکلاءسے خطاب کررہے ہیں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر وزیر اعظم نواز شریف سے کرپشن حساب دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے انتخابات نہیں ہوئے بلکہ الیکشن کا مذاق اڑایا گیا۔جلسے میں شرکت کےلئے ملتان روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہاں تو بادشاہت ہے ¾الیکشن کی امید تو ہم ان سے لگا ہی نہیں سکتےعمران خان نے کہا کہ پارٹی کا صدر منتخب ہونے کے بعد میاں نواز شریف نے اپنی تقریر میں ساری باتیں کیں تاہم کرپشن کی بات نہیں کی۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف صاحب آپ کرپشن میں پکڑے گئے ہیں، پاناما میں آپ کے خلاف ثبوت آچکے ہیں، وہ جمہوریت نہیں ہوتی جہاں پر وزیر اعظم جوابدہ نہ ہو۔ایسا تو حسنی مبارک، معمر قذافی اور صدام حسین کی آمریت میں حکومت میں ہوتا ہے کہ کرپشن میں پکڑے جائیں تو جواب نہیں دینا پڑتا جبکہ جمہوریت میں وزیر اعظم پارلیمنٹ اور عوام کو جوابدہ ہوتا ہے۔عمران خان نے کہاکہ اپنی تقریر میں نواز شریف نے ساری باتیں کیں لیکن لندن میں اپنے فلیٹس کا ذکر نہیں کیا اور ساڑھے 600 کروڑ روپے کے گھر کا تذکرہ نہیں کیا جس میں حسن شریف رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں 13 سال کرکٹ کھیلنے اور دنیا کا بہترین آل راو¿نڈر رہنے کے بعد صرف ایک کروڑ روپے کا فلیٹ لے سکا تاہم حسن نواز کے پاس کونسا پیتل سے سونا بنانے کا فارمولا آگیا جو انہوں نے چھ سات سال میں طالب علم ہوتے ہوئے ساڑھے 600 کروڑ کا گھر لے لیا۔چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ سارا پاکستان چاہتا ہے یہ منصوبہ مکمل ہو۔انہوںنے کہاکہ ن لیگ کی ڈیویلپمنٹ نواز شریف کے ذاتی اکاو¿نٹ میں ہورہی ہے، ملک قرضوں کے بوجھ تلے دب گیا ہے، ن لیگ اپنی چوری بچانے کیلئے بہانے پیش کررہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ 2018ابھی دور ہے ¾پہلے پانامالیکس کا جواب تو دے دیں،خیبرپختونخوا میں ن لیگ کی حکومت صرف ایک خواب ہی ہے اور 2013 کی طرح دھاندلی کرکے خیبرپختونخوا میں حکومت بنانا ان کی خوش فہمی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ اب سمجھدارہوگئے ہیں ¾سڑکوں کے افتتاح کو سمجھ چکے ہیں، نواز شریف نے چوری نہیں کی تو احتساب سے کیوں ڈر تے ہیں؟انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچانا ہے تو کرپشن پر قابو پانا ہوگا اور کرپشن پر قابو پانے کےلئے نواز شریف کا احتساب ضروری ہے۔اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے دھرنے کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ 2نومبر کو اسلام آباد میں انسانوں کا سمندر ہوگا۔

Scroll To Top