کرکٹر محمد عامر نے اپنی شادی میں 2 سابق دوستوں کو مدعو نہیں کیا

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کی شادی کی تقریبات دھوم دھام سے جاری ہیں اور رسم حنا کے بعد اب رخصی ہونا ہے لیکن حیران کن طور پر انہوں نے اپنی شادی میں 2 کھلاڑیوں کو مدعو نہیں کیا۔

لاہور کے ایک فارم ہاؤس میں فاسٹ بولر محمد عامر کی رسم حنا میں ان کے قریبی رشتہ داروں کے علاوہ کرکٹرز اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی لیکن محمد عامر نے اپنے ان دو سابق دوستوں کو اس تقریب میں مدعو نہیں کیا جن کے ساتھ 2010 میں وہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا شکار ہوگئے تھے۔

محمد عامر اپنی زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے جارہے ہیں لیکن خوشی کے اس لمحے وہ ماضی کی تلخ یادیں نہیں بھول پائے جس کی وجہ سے انہوں نے سلمان بٹ اور محمد آصف کو اپنی شادی میں مدعو کرنا مناسب نہ سمجھا۔ شاید اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ ان کے کیرئیر پر لگے اسپاٹ فکسنگ کے دھبے اور 5 قیمتی سال کے ضیاع کے بعد انہوں نے اپنے دونوں دوستوں سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے۔

Scroll To Top