فلم “مام ” اور” ہندی میڈیم” کی آرمينيا فلم فیسٹیول ميں نمائش

sفلم’موم‘ دنیا بھر میں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کررہی ہے جو پمارے لیے باعث فخر ہے، بونی کپور؛ فوٹوفائل

ممبئی: پاکستانی اداکاراؤں سجل علی اور صبا قمر کی بالی ووڈ فلم’مام‘ اور’ہندی میڈیم‘ آرمینیا میں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں دکھائی جائیں گی۔

اگر یہ کہا جائے کہ سال 2017 بالی ووڈ میں پاکستانی اداکاراؤں کے نام رہا تو غلط نہ ہوگا۔ گزشتہ برس پاکستانی اداکارائیں صبا قمر، سجل علی اور ماہرہ خان بھارتی فلم انڈسٹری پر چھائی رہیں۔ بالی ووڈ میں نہ صرف ان کے کام کی تعریف کی گئی بلکہ ان کی خوبصورتی کے چرچے بھی رہے اور اب پاکستانی اداکاراؤں کے کام کو بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سجل علی اور سری دیوی کی فلمیں’مام‘ اور صبا قمر کی فلم’ہندی میڈیم‘ آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں ہندی فلموں کے سالانہ فیسٹیول میں دکھائی جائیں گی جب کہ ان کے ساتھ بھارت کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ’باہوبلی 2‘ بھی فیسٹیول میں دکھائے جائے گی۔

اس سلسلے میں فلم ’مام‘ کے پروڈیوسربونی کپور کا کہنا ہے کہ فلم دنیا بھر خاص طور پر روس اور آرمینیا میں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کررہی ہے جو ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ بونی کپور نے کہا کہ فلم ’مام‘ مضبوط پرفارمنس اور عمدہ کہانی کی بدولت سرحد پارعوام کا دل جیت سکتی ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’مام‘ بھارت کے علاوہ برطانیہ، امریکا، روس، پولینڈ، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور سنگاپور میں بھی  ریلیز ہوچکی ہے۔

Scroll To Top