قومی انڈر 19 ٹیم نے کیویز کیخلاف سیریز جیت لی، دوسرا میچ بارش کی نذر

wکرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے کیویز کو 5 وکٹوں سے زیر کیا۔ فوٹو : فائل

کرائسٹ چرچ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کی انڈر19 ٹیموں کے درمیان کرائسٹ چرچ میں شیڈول دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا جب کہ گرین شرٹس نے سیریز 0-1 سے جیت لی۔

گرین شرٹس نے جونیئر ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 0-2 سے فتح حاصل کرتے ہوئے کیا، جس کے بعد قومی ٹیم نے میگا ایونٹ کے میزبان نیوزی لینڈ کا رخ کیا، کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے کیویز کو 5 وکٹوں سے زیر کیا جب کہ آج دوسرا میچ موسم مسلسل خراب رہنے کے باعث بے نتیجہ رہا۔

واضح رہے کہ جونیئر ورلڈ کپ کا آغاز 13 جنوری سے ہو گا، پاکستان ٹیم 8 جنوری کو نمیبیا اور 10 جنوری کو بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچز کھیل کر اپنی تیاریوں کی مزید جانچ کرے گی۔

Scroll To Top