پاکستان ان دہشتگردوں کیخلاف بھی کارروائی کرے جن کے ٹھکانے محفوظ ہیں، امریکہ

  • مذاکرات افغان حکومت اور طالبان کی اپنی کوشش،امریکا طالبان کےساتھ جنگ میں افغان فوج کی حمایت جاری رکھے گا
  • معاشی اور جمہوری استحکام کے لیے افغان حکومت کی مدد بھی جاری رکھی جائے گی،مارک ٹونر

Image result for ‫امریکی جھنڈا‬‎

واشنگٹن (آئی این پی )امر یکہ نے ایک بار پھر پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دہشت گردوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے جن کے ٹھکانے محفوظ ہیں۔واشنگٹن میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل میں امریکا کا کوئی کردار نہیں اور نہ ہی مداخلت کرنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات افغان حکومت اور طالبان کی اپنی کوشش ہے تاہم امریکا طالبان کے ساتھ جنگ میں افغان فوج کی حمایت جاری رکھے گا جب کہ معاشی اور جمہوری استحکام کے لیے افغان حکومت کی مدد بھی جاری رکھی جائے گی۔مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ بھارت نے افغانستان اور افغان حکومت کی زیادہ مدد کی۔ انہوں نے پاکستان سے ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ان دہشت گردوں کے خلاف بھی کارروائی کرے جن کے ٹھکانے محفوظ ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کے حوالے سے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات سے خطے میں کشیدگی میں کمی آئے گی۔

Scroll To Top