فلم ’ہاتھی میرے ساتھی‘ کے سیکوئل کی پہلی جھلک

hفلم ’ہاتھی میرے ساتھی ‘ کی کہانی انسان کی ہاتھی کے ساتھ دوستی پر مبنی ہے۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کی ماضی کی شہرت یافتہ فلم ’ہاتھی میرے ساتھی‘ کے سیکوئل کا پوسٹر جاری کردیا گیا جو رواں سال دیوالی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی 70 کی دہائی میں بننے والی راجیش کھنہ کی مشہور فلم ’ہاتھی میرے ساتھی‘ نے مداحوں کے دلوں میں کافی عرصے تک راج کیا اور فلم میں انسان کی ہاتھی کے ساتھ  دوستی اور پیار کی وجہ سے ایک منفرد مقام بنایا یہی وجہ ہے کہ فلم کے سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس کا اب پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

Rana Daggubati as in … Directed by Prabhu Solomon… Produced by Eros International’s Trinity Pictures… Will be shot in Hindi, Telugu and Tamil… Diwali 2018 release.

بھارتی تجزیہ کار ترن ادارش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فلم ’ہاتھی میرے ساتھی ‘کے نئے سیکوئل کا پوسٹر جاری کردیا جس میں انہوں نے لکھا کہ پرابھو سولومون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں رانا دگوبتی مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔

واضح رہے کہ  فلم کو ہندی، تیلوگو اور تامل زبان میں بنایا جارہا ہے جو رواں سال دیوالی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Scroll To Top