پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تقریب

لاہور قلندرز نے خرید لیا، کرس گیل کراچی کنگز اور شاہد آفریدی پشاور زلمے کی نمائندگی کریں گے،تقریب جیو سوپر پر براہ راست پیش کی گئی۔

پاکستان سُپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں جارحانہ مزاج آل راؤنڈر کرس گیل کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے جبکہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برینڈن میک کیولم لاہور قلندرز کا حصہ بنے ہیں، کارلوس بریتھ ویٹ کوئٹہ گلیڈیئٹرز میں شامل ہوئے ہیں۔

پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کا حصہ بننے والے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برینڈن میک کیولم کا کہنا ہے کہ ٹیم کا کمبی نیشن اچھا ہے جبکہ عاقب جاوید کہتے ہیں کہ بڑی سوچ بچار کےبعد ٹیم بنائی ہے، اچھے رزلٹ کی توقع ہے۔

پاکستان سُپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی کے مینٹور اسٹار کھلاڑی یونس خان ہوں گے جبکہ ٹیم کی قیادت ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیرن سیمی کریں گے، اس بات کا اعلان بوم بوم شاہد آفریدی نے پلیئرز ڈرافٹنگ کی تقریب میں کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے لیے تمام ٹیمیں متوازن ہیں، لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کرانا پی سی بی کی بڑی کامیابی ہوگی، وہ جیو نیوز کے نمائندے جعفر حسین سے خصوصی گفتگو کررہے تھے

Scroll To Top