بیلجیم؛ دہشت گردی کے پیش نظر جوہری پلانٹس پر فوج تعینات کرنے کا فیصل

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک)بیلجیم میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر حکومت نے تمام نیو کلیئر پاور پلانٹس پر فوج کو تعینات کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے بیلجیم کے نیو کلیئر پاور پلانٹس پر فوج تعینات کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ خبر کے مطابق نیوکلیرپاورپلانٹ ک ڈائریکٹرکی جانب سے حساس تفصیبات کی جاسوسی کی اطلاعات سامنے آنے پر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فوج فلنڈرزاوروالونیہ کے ایٹمی بجلی گھروں پرتعینات کی جائے گی۔ اس سے پہلے بیلجیم میں ایٹمی بجلی گھر کے ڈائریکٹر کے حوالے سے اطلاعات موصول ہو رہی تھی کہ وہ ان حساس تنصیبات کی جاسوسی میں ملوث ہے جس کے بعد وزارت داخلہ نے جوہری پلانٹس پو فوج تعینات کر نے کا فیصلہ کیا ہے تاہم وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فوج سکیورٹی خدشات کی وجہ سے تعینات کی جار ہی ہے۔وزارت داخلہ نے ڈائریکٹر کو ذمہ داریاں ادا کرنے سے روک دیا ہے اور جاسوسی کے الزامات پر تفتیش شروع کر دی ہے۔

Scroll To Top