ٹیم کی ہار کا ذمہ دار صرف کپتان نہیں پوری ٹیم اور منیجمنٹ بھی ہوتی ہے، مصباح الحق

کراچی: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم کے ہارنے کے بعد کپتان کو ذمہ دار ٹھہرانے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے ہارنے میں پوری ٹیم اور منیجمنٹ کا عمل دخل ہوتا ہے۔

غیرملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جب بھی  کوئی سیریز یا میچ ہاریں تو ذمہ دار کپتان کو ٹھہرا دیا جاتا ہے جبکہ ٹیم کی ہار جیت کپتان کی وجہ سے نہیں ہوتی بلکہ کرکٹ میں کپتان کے علاوہ پوری ٹیم اور مینجمنٹ بھی ذمےدار ہوتی ہے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ایک روزہ ٹیم کی زبوں حالی کی اصل وجہ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کا خستہ حال ڈھانچا اور اس میں 50 اوورز کے بجائے 20 اوورز کے میچوں کا رجحان ہے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ڈومیسٹک سطح پر ون ڈے کرکٹ کو بڑھانا ہوگا ملک میں جتنی زیادہ کرکٹ ہوگی اتنے ہی اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔

ٹیسٹ کپتان کا نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے بارے میں ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر بہت سی غلطیوں کو درست کرنے کی کوشش کرر ہے ہیں اور مجھے قوی امید ہے کہ وہ اس میں ضرور کامیاب ہوں گے۔

Scroll To Top