تخریبی سیاست معاشی ترقی، ملکی سالمیت کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے: گورنر پنجاب

  • پاکستان اس وقت اہم مراحل سے گزر رہا ہے ایسی صورتحال میں تخریبی سیاست معاشی ترقی کو نقصان پہنچائے گی
  • ٹیکسٹائل کی صنعت ملک میں روزگار فراہم کرنے کا بہت بڑا ذریعہ ہے، ملک رفیق رجوانہ

ملک محمد رفیق رجوانہلاہور (خصوصی رپورٹر ) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت معاشی ترقی کے حوالے سے اہم مراحل سے گزر رہا ہے ایسی صورتحال میں تخریبی سیاست نہ صرف معاشی ترقی کو نقصان پہنچائے گی بلکہ ملکی سالمیت کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے ،پاکستان کی معیشت کو صحیح سمت پر گامزن کر دیا گیا ہے ، سیاسی جماعتیں سیاسی سرگرمیاں ضرور کریں تاہم کوئی ایسا اقدام نہ اٹھائیں جس سے ملکی مفادات اور معیشت کو نقصان پہنچنے کاخدشہ ہو ،حکومت کو ٹیکسٹائل صنعت کی مشکلات کابخوبی اندازہ ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لےے موثر حکمت عملی پر کام جاری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہو ںنے اپٹما کے بیس رکنی وفد سے گفتگو کے دوران کیا جنہو ں نے سید علی احسن کی قیادت میں گورنر ہا¶س لاہور میں ان سے ملاقات کی ۔گورنر پنجاب نے کہاکہ آج ٹیکسٹائل انڈسٹری کی توانائی کی ضروریات کو پورا کیا جا رہا ہے جبکہ بجلی کی قیمت اور پیداواری لاگت کو کم کرنے کے حوالے سے ان کے معاملات کو بھی بہت جلد حل کر لیا جائے گا – انہو ںنے کہا کہ ٹیکسٹائل کے شعبے میں بین الاقوامی مسابقت کا مقابلہ کرنے کے لےے انڈسٹری کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے گا- گورنر پنجاب نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی صنعت ملک میں روزگار فراہم کرنے کا بہت بڑا ذریعہ ہے ،ان حالات میں صنعتیں چلانے والے ملک و قوم کی بڑی خدمت کر رہے ہیں -گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف ملک میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لےے کےے جانے والے اقدامات کو خود مانٹیر کر رہے ہیں اور مختلف تاجر تنظیموں کے نمائندوں کو وقتافوقتا خود ملتے ہیں – انہو ںنے کہا کہ ٹیکسٹائل پالیسی کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا جو اس شعبے سے وابستہ صنعت کاروں کی ترجیحات کے مطابق ہو گی-

Scroll To Top