پی ایچ ایف نے مستعفی ہیڈ کوچ فرحت خان کو سلیکشن کمیٹی کا رکن بنا دیا

فیڈریشن نے سلیکشن کمیٹی میں مزید 2 ارکان کا اضافہ کیا ہے، فوٹو: فائل

فیڈریشن نے سلیکشن کمیٹی میں مزید 2 ارکان کا اضافہ کیا ہے، فوٹو: فائل

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہیڈ کوچ کے عہدے سے مستعفی ہونے والے فرحت خان کو سلیکشن کمیٹی میں ذمہ داریاں سونپ دیں۔

ذرائع کے مطابق تین رکنی قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی میں حسن سردار چیف سلیکٹر جبکہ ایاز محمود اور مصدق حسین ارکان کے طور پر اپنا کام کر رہے ہیں تاہم اب فیڈریشن نے کمیٹی میں مزید 2 ارکان کا اضافہ کر دیا ہے، گزشتہ روز ہی ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دینے والے فرحت خان اور قاسم خان کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں شیڈول چار ملکی انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ میں قومی ہاکی ٹیم کی شرمناک شکست کے بعد فرحت خان پر ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کیلیے دباﺅ تھا، انہوں نے نوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے گزشتہ روز عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

 

Scroll To Top