وقت پر عام انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے، پرویز الٰہی

  • قومی حکومت بنے گی جو دو سال اصلاحات کر یگی، سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں قتل عام کیا گیا ، احکامات کی ٹیلیفونک ریکارڈنگ موجودہے
  • پولیس افسران اور رانا ثنا اللہ وعدہ معاف گواہ بنیں گے،عمران خان سے اتحاد خارج از امکان نہیں‘ رہنما مسلم لیگ(ق)

چوہدری پرویز الٰہی

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ق) کے سینئر مرکزی رہنما وسابق وزیر اعلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عام انتخابات ہوتے نظرنہیں آرہے اور قومی حکومت بنے گی، عمران خان سے اتحاد خارج از امکان نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ قومی حکومت بنے گی جو دو سال اصلاحات کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں قتل عام کیا گیا ، احکامات کی ٹیلیفونک ریکارڈنگ موجودہے۔ اس میں ملوث پولیس افسران وعدہ معاف گواہ بنیں گے اور آخر میں راناثنااللہ بھی یہی کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف نے غلطی کی، انہیں این آراو سے منع کیاتھا۔انہوںنے عمران خان سے اتحاد کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان میری تعریف کرتے ہیں، ان سے اتحاد کا امکان ہے۔

Scroll To Top