بیت المقدس کی آزادی کے لیے ہر حد تک جائینگے: سراج الحق

  • پوری قوم ایک ہے اسرائیلی در الحکومت قائم کرنا کھلی جنگ ہے، امت مسلمہ کو متحد ہونا ہوگا،امیر جماعت اسلامی
  • ملک میں الیکشن کا ایسا نظام ہونا چاہیئے جس میں کرپٹ لوگوں کے لئے امیدوار بننے کا راستہ بند ہو جائے

سراج الحق

کراچی ( صباح نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پوری قوم ایک ہے اسرائیلی در الحکومت قائم کرنا کھلی جنگ ہے، بیت المقدس کی آزادی کے لیے ہر حد تک جائینگے ، 17دسمبر کو ہونے والے بیت المقدس ملین مارچ کے سلسلے میں جائزہ لینے آیا ہوں ،گریٹر اسرائیل کا خواب پورا نہیں ہوگا۔کراچی ایر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سترہ دسمبر کو ہونے والے بیت المقدس ملین مارچ کے سلسلے میں جائزہ لینے آیا ہوں پوری قوم ایک ہے اسرائیلی درالخلافہ قائم کرنا کھلی جنگ ہے اور بیت المقدس کی ازادی کے لیے ہر حد تک جائینگے مسلمان ممالک سے امریکہ اور اسرائیل کے سفیروں کو نکالا جائے اج مسلم حکمران وہ کردار ادا نہیں کررہے جو کرنا چاہیے تھا گریٹر اسرائیل کا خواب پورا نہیں ہوگا ،سراج الحق کا کہنا تھا کہ اج حکومت دلدل میں پھنس چکی ہے کوئی منزل نہیں ڈالر کی قدر میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان اررہا ہے اج پھر ورلڈ بنک کی طرف دیکھا جاارہا ہے،سراج الحق کا کہنا تھا کہ فاٹا کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہے اکتیس دسمبر تک فاٹا کو حکومت نے کچھ نہیں دیا تو پھر اسلام اباد کی طرف ائینگے ،سراج الحق نے کہا کہ ختم نبوت میں تبدیلی ایک بڑی سازش ہے جوڈشنری انکوئری کی ضرورت ہے سراج الحق کا کہنا تھا کہ۔آلیکشن وقت پر اور احتساب بھی ہو قوم کو لوٹنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے معاشی دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے نیب کے کیسز میں ملوث افراد کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جائے۔ملین مارچ کے زریعے امریکہ اور اسرائیل کو سخت پیغام دینا چاہتے ہیں۔ایک ارب مسلمانوں پر حملہ کیا ہے۔بیت المقدس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔بیت المقدس ہمارے لیے بہت اہم ہے ،کراچی قوم کو لوٹنے والے معاشی دہشت گردوں سے نجات ضروری۔ہے کراچی مسلح دہشت گردوں کے ساتھ معاشی دہشت گردوں کے خلاف بھی آپریشن کیا جانا چاہیے۔فاٹا کے حقوق می سب سے بڑی رکاوٹ خود حکومت ہے ،حکومت نے فاٹا کے حقوق نہ دئیے تو عوام کے ہاتھ ان کے گریبانوں پر ہوگا۔ سانحہ ماڈل ٹاون میں چودہ افرادکو قتل کیا ان کے خلاف کارروائی کرے، جماعت اسلامی کے امیر سینٹر سراج الحق نے کہا کہ فاٹا اصلاحات میں سب سے بڑی رکاوٹ حکومت ہے حقوق نہ دیئے گئے فاٹا کے عوام کا ہاتھ اور حکمرانوں کا گریبان ہوگا ۔

Scroll To Top