شہنشاہ جذبات دلیپ کمار 95 برس کے ہوگئے

tجب میں نے انہیں بتایا کہ روزانہ لاکھوں لوگ آپ کے لیے دعا کرتے ہیں تو وہ مسکرادئیے؛ سائرہ بانو؛فوٹوفائل

ممبئی: برصغیر پاک و ہند کے لیجنڈ اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 95 برس کے ہوگئے ہیں تاہم ان کی علالت کے باعث سالگرہ کی تقریب سادگی سے منائی جائے گی۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار آج 95 برس کے ہوگئے ہیں۔ دلیپ کمار کی سالگرہ کے موقع پر ان کی اہلیہ سمیت  تمام گھر والے یہ دن بھرپور طریقے سے مناتے ہیں تاہم ان کی اہلیہ سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ اس بار دلیپ کمار کی خراب صحت کے باعث وہ یہ دن دھوم دھام سے نہیں مناسکیں گے۔

سائرہ بانو نے ٹوئٹ میں پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تمام اہل خانہ جن میں دلیپ کمار کی بہنیں، بھائی، رشتے دار اور ہمارے قریبی عزیز سب ہی شامل ہیں دلیپ کمار کی سالگرہ بھرپور طریقے سے مناتے ہیں، وہ دلیپ کمار کے لئے دعا گو مداحوں کی بہت مشکور ہیں۔

Message from Saira Banu: On Dilip Saab’s birthday, as we get together as a family with Saab’s brothers, sisters, relatives and some close friends, my thoughts reach out to all the wonderful fans and well wishers for the duas and prayers for Dilip Saab. A million thanks. 1/n

سائرہ بانو نے اپنی دوسری ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مجھ سے بہت سارے لوگوں کی جانب سے پوچھا جاتا ہے کہ ہم دلیپ صاحب کی سالگرہ پر کیا کرتے ہیں، تومیں ان لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ اس دن ہمارا گھر بے تحاشہ پھولوں کے باعث فیری لینڈ بن جاتا ہے۔

2/n What are we planning for the birthday, I am being asked repeatedly. Well, for those who don’t know what we have been doing every year-it’s a day when our residence turns into a gorgeous fairyland with flowers and floral arrangements from loving visitors which means a lot.

دلیپ کمار کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ہر سال صاحب کی سالگرہ کے دن دوستوں اور رشتے داروں کی آمد کا سلسلہ جاری رہتا ہے جو ان کے ساتھ وقت گزارتے ہیں لیکن اس بار دلیپ صاحب کی طبعیت خراب ہونے کے باعث ہم یہ دن دھوم دھام سے نہیں مناسکیں گے کیونکہ ڈاکٹر نے دلیپ کمار کو انفیکشن کی وجہ سے سختی کے ساتھ آرام کی ہدایت کی ہے۔

3/n Every year on Saab’s birthday our house is open all day for friends and family to come and spend quality time with Dilip Saab. But tomm. will be bit restricted as doctors have advised Saab to be protected from any infection.

گزشتہ روز سائرہ بانو نے دلیپ کمار کی ایک تصویر ٹوئٹ کی تھی ساتھ میں لکھا تھا جب میں نے انہیں بتایا کہ آپ کے لیے روزانہ لاکھوں لوگ دعا کرتے ہیں تو وہ مسکرادئیے۔

واضح رہے کہ کئی دہائیوں تک بالی ووڈ پر راج کرنے والے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 1944 میں فلم ’جوار بھاٹا‘سے کیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے ’دیوداس‘،’مغل اعظم‘،’ویدھاتا‘، ’شکتی‘، ’سوداگر‘اور’کرما‘جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا۔ دلیپ کمار گزشتہ کئی عرصے سے بیمار ہیں جب کہ رواں برس ان کی طبعیت تیزی سے گری ہےجس کی وجہ سے انہیں کئی بار اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

Scroll To Top