قطری شہزادہ جاسم کی لاہور آمد‘ نوازشریف سے ملاقات

  • باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ،حمزہ شہباز، مریم نواز ،پرویز رشید،بھی شریک

قطری شہزادہ جاسم کی لاہور آمد‘ نوازشریف سے ملاقات

لاہور/اسلام آباد(صباح نیوز)قطری شہزادہ حمد بن جاسم نے وفد کے ہمراہ سابق وزیراعظم میاں نوز شریف سے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔بدھ کو جاتی امرا میں نواز شریف اور قطری شہزادے حمد بن جاسم کے درمیان ملاقات کے موقع پر حمزہ شہباز، مریم نواز ، پرویز رشید، مسلم لیگ کے دیگر رہنما اور سابق چئیرمین نیب سیف الرحمن بھی شریک ہوئے، ملاقات کے بعد نواز شریف کی جانب سے تیرہ رکنی وفد کے لئے ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد قطری وفد جاتی امرا سے روانہ ہوگیا ۔اس سے قبل قطری وفد خصوصی طیارے کے زریعے لاہور پہنچا ، جہاں انہیں سرکاری پروٹوکول دیا گیا اور شہزادے کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔یاد رہے کہ پاناما کیس کے اہم کردار قطری شہزادے حماد جاسم نے قطر میں پاکستان سفارت خانے میں بیان ریکارڈ کرانے سے معذوری ظاہر کی تھی جبکہ انہوں نے جے آئی ٹی کو قطر میں بھی اپنا بیان ریکارڈ نہیں کرایا تھا۔پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد قطری شہزادے کا یہ پہلا غیر سرکاری دورہ پاکستان ہے۔

Scroll To Top