دورِ حاضر کی سب سے بہترین اداکارہ ہوں، میرا

لاہور: اداکارہ میرانے خود کودور حاضر کی سب سے بہترین اداکارہ قرار دیدیا ۔ایک انٹرویو میں میرا نے کہا کہ شمیم آرا ، رانی اور بابرہ شریف میری پسندیدہ اداکارہ ہیں ۔

موجودہ دور میں بہترین اور پسندیدہ اداکارہ کے حوالے سے سوال کے جواب میں میرا نے کہا کہ آج کے دور کی سب سے بہترین اداکارہ میرا خود ہے ۔ انھوں نے کہاکہ سینئر اداکارہ و ہدایت کارہ شمیم آرا کی موت کا شدید صدمہ پہنچا ہے ،جب ان کا انتقال ہوا تو میں امریکا میں تھی۔

Scroll To Top