اسلامی فوجی اتحادکا اولین مقصد دہشت گردی کا خاتمہ ہے،جنرل راحیل شریف

  • اتحاد کسی فرقہ یا کسی ملک کے خلاف نہیں، تمام ریاستیں دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جدوجہد کر رہی ہیں، خطاب
ریاض،دہشگردی کیخلاف اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر)راحیل شریف ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں شریک ہیں

ریاض،دہشگردی کیخلاف اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر)راحیل شریف ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں شریک ہیں

اسلام آباد،ریاض (آن لائن) آئی ایم سی ٹی سی کے ملٹری کمانڈر جنرل (ر) راحیل شریف نے کہا ہے کہ عالمی اسلامی فوجی اتحاذ ( آئی ایم سی ٹی سی )کا اولین مقصد دہشت گردی کا خاتمہ ہے اور یہ اتحاد کسی فرقہ یا کسی ملک کے خلاف نہیں ہے، چونکہ تمام ریاستیں دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جدوجہد کر رہی ہیں اس لئے متحد ہو کر پوری قوت سے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ریاض میں آئی ایم سی ٹی سی کے وزراءدفاع کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم سی ٹی سی اپنے تمام شراکت داروں کو معلومات کی فراہمی اور استعداد سازی کرکے ان کی مدد کرے گا۔ جنرل (ر) راحیل شریف نے کہا کہ مسلم ممالک دہشت گردی کی لعنت سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور گذشتہ پانچ سال میں دہشت گردی کے رونما ہونے والے واقعات سے ان ممالک میں 70 فیصد سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نظر نہ آنے والے شدت پسند دشمن کی آئیڈیالوجی پیچیدہ اور چیلنج ہے جو ہم سے شراکت کاری کا تقاضا کرتی ہے۔پاکستان نے اس لعنت کا دھارا موڑ کر دہشت گردی کو شکست دی ہے۔

Scroll To Top