حکمران گورننس کے نظام کی تباہی کے ذمہ دار ہیں، پرویز خٹک

  • اتحادی حکومت نے حکمرانی سے متعلق تمام مسائل پر کام کیا ،میرٹ پر فیصلہ سازی کو فروغ دیا،وزیراعلی خیبرپختونخوا
  • حقدار کو حق اور انصاف کی فراہمی اور صوبہ بھر میں بغیر کسی رکاوٹ کے عوام کی سماجی خدمات تک رسائی یقینی بنائی

پرویزخٹک

پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک ضلع چارسدہ سے معروف سیاسی شخصیت قومی وطن پارٹی کے دیرینہ کارکن حاجی فرمان کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ سیاستدان اور حکمران گورننس کے نظام اور معاشرے کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔وہ چاہیں تب بھی نظام کی تباہی کے الزام سے اپنا دامن چھڑا نہیں سکتے۔

Scroll To Top