چین کے اسسٹنٹ فارن منسٹرکی آرمی چیف سے ملاقات

راولپنڈی، چین کے اسسٹنٹ فارن منسٹر کونگ یوآن یو جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کر رہے ہیں
راولپنڈی، چین کے اسسٹنٹ فارن منسٹر کونگ یوآن یو جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کر رہے ہیں

راولپنڈی ( الاخبار نیوز )چین کے اسسٹنٹ فارن منسٹرکونگ یوآن یو نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک فوج کا کردارکلیدی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے اسسٹنٹ فارن منسٹرکونگ یوآن یو نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔۔پاکستان میں نو متعین چینی سفیر یاو¿ جیانگ بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چینی وفد نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کلیدی کردار کو سراہا۔

You might also like More from author