یاسر شاہ بھی بگ بیش لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے

qبرسبین ہیٹ نے متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے یاسر شاہ سے معاہدہ کر لیا۔ فوٹو: فائل

 لاہور: یاسر شاہ کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹکے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔

نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان کے بعد برسبین ہیٹ نے یاسر شاہ کے ساتھ بھی معاہدہ کر لیا ہے۔ بیگ بیش لیگ کی ٹیم برسبین ہیٹ کی انتظامیہ کے مطابق یاسر شاہ کا معاہدہ متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے کیا گیا ہے اور وہ دو انٹرنیشنل کھلاڑیوں برینڈن میک کولم اور شاداب خان کے متبادل ہوں گے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شاداب خان پوری لیگ کےلیے دستیاب نہیں ہو سکتے انہیں ملکی ڈیوٹی کےلیے جانا پڑ سکتا ہے اس لیے متبادل کے طوپر بھی لیگ سپنر کا انتخاب کیا گیا ہے تاکہ تسلسل برقرار رہے، یاسر شاہ ابتدائی طور پر ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے لیکن ٹیم کے ساتھ رہ کر وہ شاداب خان سمیت دوسرے کھلاڑیوں کو ٹرین کریں گے۔

Scroll To Top