لندن گیم پلان آشکار ہو چکا: نواز شریف اداروں پر دباﺅ بڑھا کر این آر او کیلئے کوشاں ہیں: عمران خان

  • نااہل وزیر اعظم منی لانڈرنگ کیس سے بچنے کےلئے این آر او کے خواہاں ہیں تاکہ بیرون ملک 300 ارب روپے منجمد ہونے سے بچائے جا سکیں
  • نواز شریف اداروں کو بدنام کرکے نیب ،عدلیہ اور فوج پر دباو¿ بڑھانا چاہتے ہیں تاکہ کسی نہ کسی طریقے سے قانون کی گرفت سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو جائیں ، ٹوئٹر بیان

عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف منی لانڈرنگ کیس سے بچنے کےلئے این آر او چاہتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ نوازشریف این آر او کےلئے اداروں پر دباو¿ ڈالتے رہیں گے ¾ وہ منی لانڈرنگ کیس سے بچنے کےلئے این آر او کے خواہاں ہیں اور بیرون ملک اپنے 300 ارب روپے منجمد ہونے سے بچانا چاہتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کا لندن گیم پلان کھل کر سامنے آ چکا ہے ¾ نواز شریف پارٹی پر اپنا غلبہ کرکے اداروں کو بدنام کریں گے اور جماعت کو نیب ،عدلیہ اور فوج پر دباو¿ ڈالنے کےلئے استعمال کریں گے۔۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ انتخابات میں التواکیلئے قانون سازی ہوئی تومخالفت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیزنہیں۔عمران خان نے دعوی کیاکہ پاکستان کانظام مفلوج ہوچکاہے۔

Scroll To Top