شمالی کوریا کامیزائل تجربہ ناکام ہوگیا، جنوبی کوریاکا دعویٰ

North Koreas Missile Test Failed Claims South Korea

امریکی اور جنوبی کوریا کے فوجی حکام کے مطابق شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل لانچ کرنے کا تجربہ ناکام

ہوگیا،شمالی کوریا درمیانی مار کرنےوالے بیلسٹک میزائل مسوڈان کا تجربہ کرنا چاہتا تھا ۔

پنٹاگون کے مطابق امریکی اسٹریٹجک کمانڈ سسٹم نے میزائل لانچ کئے جانے کی نشاندہی کی ،جو لانچنگ کے فوری بعد فضا میں ہی دھماکے سے پھٹ گیا۔

امریکی اور جنوبی کورین حکام کے مطابق یہ میزائل مسوڈان بیلسٹک میزائل تھا،جو شمالی کوریا کے شمال مغربی شہر کیو سونگ کے نزدیک سے لانچ کیا گیا ۔مسوڈان میزائل امریکا تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتاہے

Scroll To Top