ہدایتکار انوراگ کا مودی سے پاکستان کا دورہ کرنے پرمعافی مانگنے کا مطالبہ

ممبئی: معروف ہدایت کار انوراگ کشیاپ نے پاکستانی فنکاروں اور کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘کی نمائش پر پابندی لگانے پروزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

گزشتہ دنوں بھارتی سنیمامالکان کی جانب سے نامور ہدایت کار کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘کی 4 ریاستوں میں نمائش پر پابندی لگادی گئی ہے جسے فلم نگری نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے جب کہ ہدایتکار مہیش بھٹ سمیت متعدد اداکاروں  نے فلم کی نمائش پر پابندی کو آڑے ہاتھوں لیا تھا اور حکومت سے مداخلت کی اپیل کی تھی لیکن اب  نامور فلمساز انوراگ کشیاپ نے بھارتی وزیر اعظم سے معافی کا مطالبہ کرڈالا ہے۔

Scroll To Top