پاکستان کے افغانستان کے حوالے سے شبہات جائز ہیں: رچرڈ اولسن

 واشنگٹن(این این آئی)پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکہ کے سابق نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ دفاعی امور سمیت دیگر سٹریٹیجک معاملات پر مزید ہم آہنگی کا خواہاں ہے۔
غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق رچرڈ اولسن کاکہناتھا کہ افغانستان کے تناظر میں پاکستان کے قومی سلامتی کے حوالے سے شبہات جائز ہیں اور یہ کہ پاکستان اس بات کی یقین دہانی چاہتا ہے کہ افغانستان کی سر زمین پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لیے استعمال نہ ہواور امریکہ کو اس معاملے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اعلان کردہ افغان پالیسی میں فوجی پہلوووں پر توجہ دی گئی ہے جبکہ مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے اس نقطے پربھی زور دیا کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قائم طالبان کا دفتر بند کرنے سے امن مذاکرات کی کوششیں متاثر ہوں گی اور امریکہ کو طالبان کے ساتھ مذاکرات میں مزید علاقائی اور بین الاقوامی نمائندوں کو شامل کرنا چاہیے۔

You might also like More from author