عراق :مجلس عزا میں خودکش دھماکا،55 افراد ہلاک

Iraq Suicde Attack On Mourning Porcession 55 Killed

عراق میں مجلس عزا کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 55 افراد ہلاک ہوگئے، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال مشرقی قصبے الشعب میں مجلس عزا کے اجتماع کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے داخل ہوکر بارود سے بھری جیکٹ کا دھماکا کیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں 55افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 50سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے موصل آپریشن پر رد عمل قرار دیا ہے

Scroll To Top