کراچی وہائٹس نےقومی انڈر19،کرکٹ ٹورنا منٹ جیت لیا، پشاور کوشکست

National Under 19 Karachi Won By 9 Wickets To Peshawar

کراچی وہائٹس نےقومی انڈر19 کرکٹ ٹورنا منٹ جیت لیا،فائنل میں پشاور کوبا آسانی 9وکٹوں سے شکست دے دی،کراچی کے اوپننگ بیٹسمین ایس ایم تہامی نے نا قابل شکست سنچری اسکور کی۔

میر پور آزاد کشمیر میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس کراچی کے کپتان نےجیتا اور پشاورکو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،پشاورکےنبی گل نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا،وہ85رنز بنا کر نا قابل شکست رہے،ان کے علاوہ وقار احمد55اور اعظم خان47رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔

پشاور کی پوری ٹیم48ویں اوور میں243رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی،کراچی وہائٹس کی جانب سےابرار احمد 43رنز کے عوض4وکٹ لے کر نمایاں رہے،احمدعالم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی وہائٹس کے اوپنرز ایس ایم تہامی106 ،عمیر یوسف88رنز نے کراچی کو183رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا اورفتح کو آسان کر دیا،ون ڈائون پوزیشن پرآنے والے بیٹسمین آدم خان جو سابق کپتان معین خان کے صاحب زادے ہیں،انہوں نے تیزی سے44رنز بنا کر کراچی کی ٹیم کوفتح دلوادی یوں کراچی وہائٹس نے یہ میچ با آسانی9وکٹ سے جیت لیا۔

کراچی وہائٹس کے ایس ایم تہامی کو 106 نا قابل شکست رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گی

Scroll To Top